Tuesday, 25 June 2019, 05:06:53 am
سیاحت کے شعبے میں صوبے کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، محمود خان
May 22, 2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان  نے کہا ہے کہ صوبے کی سیاحت کے مواقع سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

منگل کے روز پشاور میں سیاحت کے بارے میں ایک ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ عیدالفطر سے شروع ہونے والے سیزن کے دوران سیاحوں کو ایک ٹریفک پلان دیا جائے گا۔

اسی طرح سیاحتی مقامات پر ریسکیو 1122 کی خدمات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

ادھر، چیئرمین پاکستان نیشنل گیمز جنرل ریٹائرڈ عارف حسین سے ایک ملاقات میں باتیں کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے انعقاد سے دنیا کو امن کا پیغام ملے گا۔