Tuesday, 19 March 2024, 10:07:10 am
شنگھائی تعاون تنظیم پاک چین دوطرفہ تعلقات کےحوالے سےاہمیت کی حامل ہے:تجزیہ کار
May 21, 2019

بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر اے زیڈہلالی نے آج ریڈیو پاکستان کےخبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم واحد تنظیم ہے جو پاکستان  کی خارجہ پالیسی اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تجارتی ، اقتصادی ،ثقافتی اور دوطرفہ تعلقات کےحوالے سے اہمیت کی حامل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ  ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

 ڈاکٹر اے زیڈ ہلالی نے کہاکہ بھارت،پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کےلئے عالمی تنظیموں کو پاکستان مخالف مقاصد کےلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر رسول بخش رئیس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں عام انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ہم امید کرسکتے ہیں کہ بھارت میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

 انہوں نےکہا کہ سیاست اور خارجہ پالیسیاں دو مختلف چیزیں ہیں اور بھارت کو کشمیر کے نام پر سیاست سے اجتناب کرنا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو اپنی آزادی اور حق خودارادیت کےلئے آواز کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.