Thursday, 25 April 2024, 01:05:51 am

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیرمیں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے
May 21, 2019

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماوں میرواعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور دوسرے شہدا کی یاد میں آج (منگل) مکمل ہڑتال ہے۔

 ہڑتال کی اپیل حریت قیادت نے میر مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کے یوم شہادت کے موقع پر کی ہے۔

ادھر قابض انتظامیہ نے سرینگر میں مزار شہدا ،عیدگاہ کی طرف لوگوں کا مارچ روکنے کےلئے شہر کے مختلف علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں۔

انتظامیہ نے آج تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔

 عوامی مجلس عمل کے ایک بیان کے مطابق شہدائے حول کی شہادت کی برسی کے موقع پر آج جامع مسجد سرینگر سےمزار شہدا عیدگاہ تک ریلی نکالی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.