Tuesday, 23 April 2024, 11:48:00 am
تنازعات کا سیاسی حل تلاش کرنے کیلئے امن کارکنوں کے اختیارات منتقل کرنے کی ضرورت ہے:ملیحہ
May 21, 2018

اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے خدمات انجام دینے والے ملکوں کے فوجی اورپولیس اہلکاروں کے گروپ کے ارکان نے عالمی ادارے کی اہم کارروائیوں کو مزید مستحکم اور محفوظ بنانے کیلئے اقوام متحدہ کے لائحہ عمل کی مکمل حمایت کااظہار کیاہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں ایک اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ تنازعات کا سیاسی حل تلاش کرنے کیلئے امن کارکنوں کے اختیارات منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے کلمات میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ نئے معاہدے میں بعض اہم نکات کوشامل کیا جانا چاہیے جن میں کسی بھی مسلح تنازعات کوروکتے ہوئے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا، تنازعات کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ اور امن کے قیام کے لئے تمام سطحوں پر سیاسی ہم آہنگی شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان مشنوں میں خدمات انجام دینے والے ملکوں کے فوجی اور پولیس اہلکار اقوام متحدہ کے امن مشن کو موثر اور فعال بنانے کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کیلئے تیار ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.