Friday, 29 March 2024, 04:24:15 pm
وزیرداخلہ کاقوم پرملک سےدہشتگردی کےمکمل خاتمےکےلئےمتحدرہنےپرزور
May 21, 2018

 وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے۔

 پیر کو اسلام آباد میں پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے سائبر سکیورٹی کے قومی مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

 وزیر نےکہا کہ پاکستان عالمی برادری کو دکھا سکتا ہے کہ ہم ایک کامیاب داستان رقم کرسکتے ہیں۔

 قیام پاکستان کے وقت دستیاب وسائل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت ملک کے پاس وسائل موجود نہیں تھے لیکن آج ہم جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں سمیت بہت سی اشیا تیار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں فائبر آپٹک متعارف کرانے والا پہلا ملک ہے۔

 پاکستان کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا سائبر سکیورٹی کا قومی مرکز ائر یونیورسٹی اسلام آباد میں قائم کیاگیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.