Wednesday, 20 June 2018, 01:05:38 am
وزیر اعظم کی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مسلح افواج کی قربانیوں کی تحسین
May 21, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی قربانیوں نے پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں کرنل سہیل عابد شہید کی رہائش گاہ پر شہید کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ سہیل عابد جیسے بہادر بیٹے قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانی کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔