Friday, 29 March 2024, 03:31:58 pm
وفاقی حکومت نےگلگت بلتستان حکومت کومزیداختیارات تفویض کرنےکی منظوری دی ہے
May 21, 2018

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان اصلاحات 2018ء کی منظوری دی ہے اور صوبائی حکومت کو مزید اختیارات دیئے گئے ہیں۔یہ بات وزیر قانون اورنگزیب خان اور اطلاعات کے بارے میں وزیراعلیٰ کے مشیر شمس میر نے گلگت میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہی۔وزیر قانون نے کہا کہ نئی اصلاحات کے تحت گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا نام تبدیل کرکے گلگت بلتستان اسمبلی رکھ دیا گیا ہے۔اسمبلی ملک کی صوبائی اسمبلیوں کی طرح تمام معاملات پر قانون سازی کرے گیانہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کونسل اب مشاورتی ادارے کے طور پر کام کرے گی۔مشیر شمس میر نے کہا کہ اصلاحات کے تحت گلگت بلتستان کو ایکنک این ایف سی اور دیگر وفاقی اداروں میں خصوصی نمائندگی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف کورٹ گلگت بلتستان کا نام گلگت بلتستان ہائی کورٹ رکھ دیا گیا ہے اور رکن ججوں کی تعداد پانچ سے بڑھا کر سات کردی گئی ہے ۔ گلگت بلتستان کے عوام اب پاکستان کی ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں اپنے مقدمے لڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے گلگت بلتستان اصلاحات2018ء متعارف کروا کر اور تمام متعلقہ فریقوں کو اعتماد میں لے کر عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.