Wednesday, 20 June 2018, 01:06:18 am
نوازشریف کےخلاف ایک پائی کی بھی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی:مریم اورنگزیب
May 21, 2018

اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ دو سال گزرنے کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک پائی کی بھی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی ہے۔

 آج اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم قانون کی حکمرانی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کھڑے ہیں۔