Tuesday, 23 April 2024, 10:05:17 pm
وزیر اعظم کا نئے نصاب اور نصابی کتب کے مرحلہ وار منصوبے کا افتتاح
May 21, 2018

حکومت نے معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے نیا نصاب اور درسی کتب جاری کی ہیں۔

 وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جو تقریب  میں مہمان خصوصی تھے  سہ 100 ویں پروگرام کا بھی اجرا کیا جس کا مقصد وفاقی دارالحکومت  میں بچوں کا سکولوں میں سو فیصد اندراج اسے  سو فیصدبرقرار رکھنا اور سو فیصد گریجویشن یقینی بنانا ہے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس اعتماد کااظہار کیا کہ نیا نصاب رٹے سے تجزیاتی مہارتوں کے فروغ اور طلبا میں تخلیقی فکر کوپروان چڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیراعظم نےوفاقی دارالحکومت میں پہلی سے پانچویں جماعت تک نئے نصاب پر عملدرآمد کے لئے وزارت تعلیم کو سراہا، انہوں نے کہا کہ اگلے مراحل میں اعلیٰ ثانوی سکول تک کے نصاب کو ازسر نو مرتب کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو تعلیمی شعبے میں صوبوں کے لئے مثال بنایا جائے گا اور نصاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور نظر ثانی کا عمل جاری رہے گا۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوئی قوم معیاری تعلیم کے فروغ اور اپنی آبادی کو خواندہ بنائے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ  وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے تعلیم کا معیار بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.