Wednesday, 20 June 2018, 01:08:27 am
ایون فیلڈ ریفرنس ،سابق وزیر اعظم نوازشریف کا احتساب عدالت میں بیان ریکارڈ
May 21, 2018

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔ جج محمد بشیر نے مقدمے کی سماعت کی۔ آج کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ وہ ایون فیلڈ پراپر ٹیز کے مالک نہیں ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی تقاریر میں یہ نہیں کہا کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز ان کی ملکیت ہے۔سابق وزیراعظم نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے دو ارکان پر تحفظات کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ آئین کا آرٹیکل 10 انہیں منصفانہ مقدمے کا حق دیتا ہے۔ نواز شریف کل بھی اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔