Friday, 29 March 2024, 12:20:43 pm
آزادجموں وکشمیرحکومت نےمالی سال 19-2018 کےلئے108ارب روپےکابجٹ پیش کردیا
May 21, 2018

آزاد جموں وکشمیر حکومت نے آج مالی سال 19-2018 کیلئے 108 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا ہے۔آزاد جموں وکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے آج ایوان میں بجٹ پیش کیا۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی شعبے کیلئے 25 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے جو رواں مالی سال کے بجٹ کے مقابلے میں دس فیصد زائد ہیں۔82 ارب روپے سے زائد غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ جاری منصوبوں کی تکمیل کے لئے 71 فیصد جبکہ 201 نئے منصوبوں کیلئے 29 فیصد فنڈز تجویز کئے گئے ہیں۔مجموعی بجٹ کا اکتالیس فیصد مواصلات کیلئے، چودہ فیصد بجلی کی پیداوار، نو فیصد منصوبہ بندی وہائوسنگ ، آٹھ فیصد مقامی حکومت، چھ فیصد غیر ملکی مالی معاونت کے ذریعے شروع کئے جانے والے منصوبوں اور بائیس فیصد دیگر منصوبوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔10 ارب روپے مواصلاتی شعبے کے لئے مختص کئے گئے ہیں جن کے تحت 435 کلو میٹر طویل رابطہ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مانسہرہ مظفرآباد منگلہ ایکسپریس وے کے علاوہ وفاقی حکومت کے تحت لیپا سرنگ، Shounter ، جگلوٹ روڈ، نور ناڑ جھلکڈ روڈ، لوئر ٹوپہ کوہالہ ایکسپریس وے اور اٹھمقام تائو بٹ روڈ پر دو سرنگوں پر کام شروع کیا جارہا ہے۔وفاقی حکومت کے تحت سڑکوں کا تعمیراتی کام 49 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جبکہ مانسہرہ ، مظفرآباد، منگلہ ایکسپریس وے کو 142 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔سرکاری شعبے کے پروگرام کے تحت 80 میگاواٹ کے بجلی کی پیداوار کے تین منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔

 اس سے پہلے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں مالی سال 19-2018 کے لئے بجٹ تجاویز اور 18-2017 کےلئے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینے کی منظوری دی گئی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.