Wednesday, 24 April 2024, 06:25:35 pm
پاکستان تیونس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے:وزیراعظم
April 21, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تیونس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جن کی بنیاد مشترکہ عقیدے،تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہے۔وہ پاکستان میں تیونس کے سفیر برہان الکامل (BORHENE EL KAMEL)سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران تیونس کے سفیر نے وزیر اعظم کے اُس خط کے جواب میں تیونس کے صدرخیس سعیدکا خط پیش کیا جو وزیر اعظم نے امت مسلمہ کے راہنمائوں کے نام بھیجا تھا جس میں انہوں نے اسلام مخالف پراپیگنڈے سے نمٹنے اور اسلامی دنیا کی طرف سے باقی دنیا کے سامنے یہ معاملہ مشترکہ طور پر اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔وزیر اعظم کا یہ خط تمام مسلم راہنمائوں کو بھیجا گیا تھا جس میں مسلمانوں کو ہدف بنا کر شروع کی جانے والی مہموں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.