Wednesday, 24 April 2024, 07:33:54 am
پاکستان اقوامِ متحدہ کےتین اہم اداروں کارکن منتخب
April 21, 2021

پاکستان اقوامِ متحدہ کے تین اہم اداروں کا رکن منتخب ہوا ہے جو بین الاقوامی برادری کی طرف سے عالمی ادارے میں اس کے مثبت کردار کے اعتراف کا مظہر ہے۔جن اداروں کا پاکستان رکن منتخب ہوا ہے ان میں جرائم کی روک تھام اور فوجداری انصاف کے بارے میں کمیشن، خواتین کی حیثیت کے بارے میں کمیشن اور آبادی و ترقی کے بارے میں کمیشن شامل ہیں۔یہ انتخاب اقوام متحدہ کی چون رکنی اقتصادی اور سماجی کونسل کے اجلاس کے دوران عمل میں لایا گیا۔ایسا چھٹی مرتبہ ہے کہ پاکستان کو جرائم کی روک تھام اور فوجداری انصاف کے بارے میں کمیشن کا رکن منتخب کیا گیا۔خواتین کی حیثیت کے بارے میں کمیشن کی رکنیت کے انتخاب میں پاکستان کو پچاس ووٹوں کے مقابلے میں ترپن ووٹوں سے کامیابی ملی۔پاکستان ان کمیشنوں کی رکنیت اگلے سال جنوری میں سنبھالے گا۔

ادھر دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا بیک وقت تین اہم اداروں کے لئے انتخاب اس بات کا مظہر ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ میں پاکستان کے فعال کردار اور اس کے تعمیری اقدامات پر اعتماد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف ملکوں میں منظم جرائم کے خلاف جدوجہد اور انصاف کے نظام کی فعالیت اور شفافیت میں بہتری، صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے فروغ کے لئے بین ا لاقوامی تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آبادی کے اعدادو شمار اور معلومات مرتب کرنے کی استعداد بڑھانے میں ملکوں کی معاونت کے مقصد کے تحت کئے گئے اقدامات کی حمایت کرے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.