Thursday, 18 April 2024, 01:26:21 pm
وزیرخارجہ آج ایران کےصدرحسن روحانی سے ملاقات کر یں گے
April 21, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جو ایران کے دورے پر ہیں آج تہران کے صدارتی محل میں صدر حسن روحانی سے ملاقات کر یں گے۔

وزیر خارجہ ایران کی پارلیمنٹ کا دورہ کرینگے جہاں وہ پارلیمنٹ کے سپیکرمحمد باقر GHALIBAFسے ملاقات کرینگے۔وہ پاکستانی سفارتخانے کا بھی دور ہ کریں گے اور پاکستانی برادری کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی شام کو اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے وفود کی سطح پر مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تعاون مزید مستحکم بنانے پر مذاکرات کرینگے۔فریقین سرحد پر تجارتی مراکز کھولنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.