Friday, 19 April 2024, 10:43:09 am
وزیردفاعی پیداوارآج پاک ایران سرحد پرپشین مندکراسنگ پوائنٹ کاافتتاح کریں گی
April 21, 2021

دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال آج بلوچستان میں پاک ایران سرحد پر ضلع کیچ سے ملحقہ پشین مند کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح کریں گی۔یہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ علاقے کے عوام کیلئے روزگار کی فراہمی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سنگِ میل ثابت ہوگا۔یہ پاکستان اور ایران کے درمیان تیسرا سرحدی کراسنگ پوائنٹ ہے۔ان سرحدی راہداریوں سے نہ صرف دونوں اسلامی ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے میں مدد ملے گی بلکہ علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.