Thursday, 28 March 2024, 06:54:16 pm
وزیراعظم کاسیاحت، جنگلات اورزراعت کےشعبوں میں انقلاب لانےکاعزم
April 21, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو آگے لے جانے کے لئے سیاحت، جنگلات اور زراعت کے شعبوں میں انقلاب لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وہ آج پشاور میں پشاور درہ آدم خیل روڈ کو بہتر بنانے کے کام کا افتتاح اور چترال شندور روڈ کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ رابطوں میں بہتری سے یہ علاقہ سیاحت کا مرکز بنے گا جس سے مقامی لوگوں اور پورے ملک کا فائدہ ہو گا۔عمران خان نے کہاکہ سیر گاہوں کے قیام کے ساتھ ساتھ ہمیں سیاحتی مقامات کے تحفظ کے لئے قوانین بھی بنانے ہوں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.