Friday, 29 March 2024, 04:53:01 pm
وزیراعظم نےنوشہرہ میں کم آمدنی والےطبقے کیلئےہائوسنگ سکیم کا سنگ بنیادرکھ دیا
April 21, 2021

وزیر اعظم عمران خان نوشہرہ اور پشاور کا دورہ کررہے جہاں وہ ہائوسنگ سکیم کے افتتاح سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔نوشہرہ کے دورے کے دوران وزیر اعظم  نےکم آمدنی والے طبقے کیلئے جلوزئی ہائوسنگ سکیم کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم پشاور درہ آدم خیل روڈ کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے کام کا افتتاح کریں گے اور چترال بونی مستوج شندور روڈ کی بحالی اور اس کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔اپنے ایک روزہ دورے کے دوران عمران خان خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے تعمیر کئے گئے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے۔وہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں جسمانی طور پر معذور افراد کے بحالی مرکز کا بھی دورہ کرینگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.