Monday, 13 July 2020, 09:35:57 am
حکومت کاراشن تقسیم کا نظام شفاف،میرٹ پرمبنی بنانےکیلئےاحساس راشن پورٹل کا اجراء
April 21, 2020

وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز اسلام آباد میں احساس راشن پورٹل کا باضابطہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر سماجی تحفظ کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو پورٹل کے بارے میں بریفنگ دی۔
احساس راشن پورٹل سے مخیر حضرات ، فلاحی تنظیموں اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں کو مستحق افراد تک پہنچنے اور معاشرے کے نادار طبقات تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔
یہ پورٹل مستفید ہونے والوں کی معلومات خفیہ رکھنے کی پالیسی لائحہ عمل کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
احساس راشن پورٹل سے یہ بات یقینی بنائی جائے گی کہ مخیر حضرات کی امداد اور راشن مستحق افراد تک پہنچے ۔
ملک میں مستحق خاندانوں کو راشن کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اس پورٹل کے علاوہ اگلے دو دن میں ایک موبائل ایپ بھی لانچ کی جائے گی۔
وزیراعظم نے احساس راشن پورٹل کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورٹل مستحقین تک پہنچے اور راشن کی تقسیم کو مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔