Friday, 29 March 2024, 05:53:03 am
وزیراعظم ایرانی قیادت کیساتھ دوطرفہ تعلقات پربات چیت کیلئے تہران پہنچ گئے
April 21, 2019

 وزیراعظم عمران خان ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر ایران کے دو روزہ دورے پر اتوار کو مشہد میں مختصر قیام کے بعد تہران پہنچے۔

ایران کے وزیر صحت نے ائرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے مشہد میں امام رضا کے مزار پر حاضری دی انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔

انہوں نے ملک اور عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھی دعا کی ۔

وزیراعظم عمران خان پہلی دفعہ ایران کا دورہ کررہے ہیں ۔ایران کے صوبے خراساں رضاوی کے گورنر جنرل علی رضا Razm حسینی نے مشہد کے شہید ہاشمی نجاد ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دورے کے دوران وزیراعظم ایران کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے اور صدر حسن روحانی سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔عمران خان ایران اور پاکستان کے تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری، سمندری امور کے وزیر سید علی حیدر زیدی، وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود ، سمندر پار پاکستانیوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا اور پٹرولیم سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.