Tuesday, 23 April 2024, 08:51:16 pm
ممتاز گلوکارہ اقبال بانو کی دسویں برسی
April 21, 2019

ممتاز گلوکارہ اقبال بانو کی آج دسویں برسی منائی جارہی ہے۔

اقبال بانو 1935 میں بھارت کے شہر روہتک میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے استاد چاند علی خان دلی والے سے گلوکاری کی تربیت حاصل کی۔

اقبال بانو1950 کے عشرے تک نہایت مقبولیت حاصل کرچکی تھیں جنہوں نے گمنام، قاتل، انتقام،سر فروشی اور ناگن جیسی اردو فلموں کےلئے مقبول نغمے گائے۔

انہیں فیض احمد فیض، قتیل شفائی او ر مرزا غالب کی غزلیں گانے میں خصوصی ملکہ حاصل تھا جس کی وجہ سے انہیں ملکہ غزل کا خطاب ملا۔

 اقبال بانو نے تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی قومی اعزازات حاصل کئے وہ دوہزار نو میں آج کے دن لاہور میں انتقال کرگئیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.