Thursday, 25 April 2024, 11:10:23 am

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر:اشرف صحرائی کی عبدالغنی بٹ کی طویل حراست کی مذمت
April 21, 2019

مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین محمدا شرف صحرائی نے تحریک کے رہنما عبدالغنی بٹ کی طویل حراست کی مذمت کی ہے۔

 انہوں نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ 2016میں عوامی تحریک کے آغاز سے اب تک وہ حکام کی مسلسل حراست میں ہیں اور عدالت کی جانب سے ان کی رہائی کے احکامات کے باوجود ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے ظالمانہ قانون کا اطلاق کیاجارہا ہے۔

ان کی مسلسل حراست پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کے بارے میں جنیوا کنونشن پر دستخط کرنے کے باوجود بھارت انتظامی حراست پر انحصار کرکے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.