Friday, 19 April 2024, 06:09:03 pm
فٹنس مسائل شاداب خان ورلڈ کپ سکواڈ سے آؤٹ
April 21, 2019

قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان فٹنس مسائل کے باعث دورہ انگلینڈ سے باہر ہو گئے۔

ان کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔

یاسر شاہ دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے 23ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل تھے لیکن ان کو دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

 

اور شاداب خان کو ان پر ترجیع دی گئی تھی لیکن شاداب خان کے خون میں وائرس کی موجودگی کی وجہ سے انہیں دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا اور چار ہفتے علاج اور آرام کی ہدایت کی گئی تھی۔

یاسر شاہ کو شاداب خان کے متبادل کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل کیا گیا ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.