Thursday, 25 April 2024, 04:24:02 am
ایم کیوایم کےبانی اوردوسرے رہنمائوں کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
April 21, 2018

 کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے آج نفرت انگیز تقریر کے مقدمے میں متحدہ قومی موومنٹ کے بانی اور دوسرے رہنمائوں کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے ۔عدالت نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہارکیا ۔سماعت کے دوران عدالت نے کہاکہ اگر وہ اگلی سماعت پرعدالت میں پیش نہ ہوئے توان کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی ۔عدالت نے ایم کیوایم لندن کے ڈاکٹر امجد اﷲ کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے بعد میں عدالت نے سماعت اگلے ماہ کی پانچ تاریخ تک ملتوی کردی ۔

ادھر کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اﷲ کے قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار اور دوسرے ملزم کو دو مئی تک مزید جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔رائو انوار اور دوسرے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر آج عدالت میں پیش کیاگیا ۔مقدمے کے تفتیشی افسرنے عدالت سے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی ۔انہوں نے عدالت کو بتایاکہ جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حتمی چالان اور جے آئی ٹی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.