آج بلتستان ریجن کے چار اضلاع سکردو، گھانچے، شگر اور خرمنگ میں جشن نو روز روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
اس مناسبت سے ضلعی انتظامیہ سکردو میں ثقافتی نمائشوں، مشاعروں،پولو اور کھیلوں کے دیگر مقابلوں کا انعقاد کررہی ہے۔ یہ مقابلے تیئس مارچ کویوم پاکستان کی تقریبات تک جاری رہیں گے۔