Thursday, 09 April 2020, 06:48:01 am

مزید خبریں

 
راجہ فاروق حیدر کی پوری ریاست میں کھانے پینے کی اشیادکی ستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت
March 21, 2020

فائل فوٹو

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے پوری ریاست میں کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کارکنوں کو فوری طور پر ضروری اشیاء کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی ۔

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے بیرون ملک سے وطن واپس آنے والوں کی سکرینگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے ریاست میں قیدیوں کی سزائوں میں دو ماہ کی معافی دینے کا اعلان بھی کیا۔