Friday, 19 April 2024, 04:23:36 pm
گلگت بلتستان میں تمام بازار اورکاروباری مراکزاگلے تین ہفتوں کیلئے بندرہیں گے
March 21, 2020

گلگت بلتستان میں تمام مرکزی بازار اورکاروباری مراکز آج سے اگلے تین ہفتوں کیلئے بند رہیںگے۔صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے کیا ۔صوبائی حکومت نے حفاظتی اقدام کے طورپر تیرہ سو تیس آئیسو لیشن رومز قائم کیے ہیں۔گلگت بلتستان کے وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زائرین کو 330 قرنطینہ کمروں میں منتقل کردیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ 30 مریضوں کے ٹیسٹ کے دوران ان میں کورونا وائرس پایاگیا ہے جبکہ 182 افراد کے نتائج کا انتظار ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.