Thursday, 02 April 2020, 11:48:13 am

مزید خبریں

 
آزاد جموں وکشمیر کی حکومت نے کرونا وائرس سے بچائو کے تناظر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ تین دن کیلئے معطل کردی
March 21, 2020

آزاد جموں وکشمیر کی حکومت نے کرونا وائرس کے خطرے سے بچائو کے تناظر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ آج (ہفتہ) سے اگلے تین دن کیلئے معطل کردی ہے ۔

پبلک ٹرانسپورٹ کو صوبے سے باہر جانے یا صوبے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکومت نے خبردار کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو وبائی امراض کے ایکٹ کے تحت سزا دی جائے گی ۔یہ پابندی مقامی پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی عائد ہوگی۔(این این آر، وہاج بشیر)