Friday, 19 April 2024, 04:21:45 am
سیکیورٹی فورسزنے اغواء شدہ چار ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا
March 21, 2019

File Photo

سیکیورٹی فورسزنے ضلع چاغی کے علاقے Amori میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کے دوران اغواء شدہ چار ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیاہے۔فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورسزنے پاک افغان سرحد سے تین سے چارکلومیٹر کے فاصلے پر کامیاب کارروائی میں دہشت گردوں کے قبضے سے اغواء کئے گئے ایرانی فوجیوں کو بازیاب کیا۔اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد اغواء شدہ ایرانی فوجیوں کے ہمراہ افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے۔دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چارایرانی فوجیوں کوبازیاب کرالیاگیا اور اُن کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کردیاگیا۔ایرانی فوجیوں کوایران کے حکام کے حوالے کیاجا ئے گا۔

ایران نے کامیاب آپریشن کے بعد اپنے سرحدی محافظوں کی بازیابی پرحکومت پاکستان اور فوج کی کوششوںکوسراہاہے۔تہران میں ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اورایران کے درمیان تعاون ،خفیہ معلومات کے تبادلے اورسیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کاعزم ظاہرکیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.