Thursday, 25 April 2024, 06:45:18 pm
ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں:صدر
March 21, 2019

File Photo

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اورتمام ریاستی ادارے قومی تعمیرکے لئے اپنے فرائض بخوبی اداکررہے ہیں۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوج اورسول حکومت کے درمیان مثالی تعلقات ہیں اوربھارتی پائلٹ کی رہائی اس کاثبوت ہے۔انہوں نے پارلیمنٹ میں افراتفری کے خاتمے کی ضرورت پر زوردیا۔صدرنے کہاکہ موجودہ حکومت بدعنوانی کے معاملے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی انہوں نے بدعنوانی کے خلاف حکومت اورسپریم کورٹ کے مختلف اقدامات کی تعریف کی۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرعارف علوی نے اٹھارہویں آئینی ترمیم ختم کرنے کے امکانات کومستردکردیا تاہم انہوں نے کہاکہ اس آئینی ترمیم میں مزیدبہتری کی ضرورت ہے۔ایک اورسوال کے جواب میں صدرنے کہاکہ حکومت ملک میں اقتصادی سماجی ترقی کے لئے مختلف اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے اور وہ وقت دورنہیں جب پاکستان اقتصادی طورپرمستحکم ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.