Thursday, 25 April 2024, 07:32:25 am
ملائیشیا کے وزیراعظم تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
March 21, 2019

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

وہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی ہوگا جس میں متعدد ممتاز کاروباری شخصیات شامل ہوں گی۔ملائیشیا کے وزیراعظم 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ میں مہمان اعزازی ہوں گے۔ملائیشیاکے وزیراعظم مہاتیر محمد کی دوطرفہ مصروفیات میں صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ معاونین کے بغیر اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں شامل ہیں۔ دونوں وزرائے اعظم مختلف صنعتوں کے چیف ایگزیکٹو افسروں کے گول میز اجلاس سے بھی خطاب کریں گے جنہوں نے پاکستان میں کار سازی اور مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔اُدھر دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمدفیصل نے ایک بیا ن میں کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورے میں دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی مفاد کیلئے معاشی، تجارتی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں تعلقات کے فروغ پرتوجہ مرکوز کی جائیگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.