Saturday, 20 April 2024, 12:23:31 am
سیدعلی گیلانی کامختلف جیلوں میں موجودکشمیری قیدیوں کی حالت زارپراظہارتشویش
March 21, 2018

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ وادی کشمیر سے باہر کی جیلوں میں نظربند کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے وابستگی کی بنیادپر ہراساں اور خوفزدہ کرنے کے علاوہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھاجارہا ہے اور انھیں قانونی مدد حاصل کرنے اور اپنے وکلاء سے مشاورت کی بھی اجازت نہیں ہے۔

حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق سرینگر کے علاقے صورہ میں شہید نوجوان عیسیٰ فاضلی کے گھر گئے اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا،عیسیٰ فاضلی کو بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ہفتے دو اور نوجوانوں کے ہمراہ شہید کردیاتھا۔

بھارتی فورسز نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کی، قابض فورسز نے پلوامہ اور اسلام آباد اضلاع کے علاقوں سامبورہ اور بیج بہاڑہ میں بھی گھر گھر تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی، ضلع کپواڑہ کے علاقے ہلمت پورہ میں آج دوسرے روز تلاشی آپریشن جاری رہا۔

گزشتہ رات قابض فورسز کی طرف سے علاقے میں تباہ کیے جانے والے ایک مکان کے ملبے سے پانچ نوجوانوں کی لاشیں برآمد کی گئیں اسی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران بھارتی فورسز کے چاراہلکار بھی ہلاک ہو گئے۔

بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے ضلع سانبہ میں خود کشی کر لی اس واقعے کے بعد جنوری 2007سے اب تک399 بھارتی فوجی اور پویس اہلکار علاقے میں خود کشی کر چکے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.