Thursday, 25 April 2024, 02:50:10 pm
خیبر پختونخوا میں تھاکوٹ حویلیاں موٹروے کا تعمیراتی کام حتمی مرحلے میں داخل
March 21, 2018

 خیبر پختونخوا میں تھاکوٹ حویلیاں موٹروے کا تعمیراتی کام حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

 چین پاکستان اقتصادی راہداری صوبائی سیل کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ 120 کلو میٹر طویل موٹروے ایک ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی لاگت سے مکمل کی جارہی ہے۔

 موٹروے کا انتالیس کلو میٹر طویل حویلیاں ایبٹ آباد مانسہرہ حصہ پہلے ہی مکمل کرلیاگیا ہے جو دوماہ کے اندر گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔

 موٹروے کی تکمیل سے چین اور وسط ایشیائی ملکوں کےساتھ تجارت میں اضافہ ہوگا اور علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.