Thursday, 28 March 2024, 04:01:53 pm
حکومت معیشت کی بہتری کیلئے نجی شعبے کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتی ہے، رانا محمد افضل
March 22, 2018

خزانے کے وزیرمملکت رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ حکومت معیشت میں بہتری لانے کیلئے نجی شعبے کے ساتھ ملکر کام کرناچاہتی ہے۔

وہ بدھ کی صبح اسلام آباد میں چارٹرڈ سرئیفائڈ اکاوئنٹنٹس کی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دوسرے پاکستان لیڈر شپ مباحثے سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ٹیکسوں کے حصول اور معیشت میں بہتری آئی ہے ۔

وزیرمملکت نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے بھرپور استفادہ کیاجائے گا۔

اسلام آباد میں ACCA کے سربراہ ساجد اسلم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک میں جو چین کے ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کا حصہ ہے نہ صرف پاکستانی تاجروں بلکہ دنیا بھر کے تاجروں کیلئے مواقع موجود ہیں جن سے وہ بھرپور استفادہ کرتے ہوئے مستقبل کی پانچ راہداریوں کاحصہ بن سکتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.