Wednesday, 24 April 2024, 05:43:45 am

مزید خبریں

 
مودی کا متوقع دورہ جموں و کشمیر،سرینگر میں ہڑتال کی اپیل کے پوسٹر آویزاں
February 21, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور ملحقہ علاقوں میں پوسٹرز آویزاں ہوئے ہیں جس میں لوگوں کو اپیل کی گئی ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے متوقع دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کی جائے۔

پوسٹرز جن پر درج ہے کہ کشمیری وزیراعظم کے دورے کو مکمل مسترد کرتے ہیں کو کھمبوں پر سرینگر شہر کی گلیوں میں اور ملحقہ علاقوں میں مختلف مقامات پر چسپاں کئے گئے ہیں۔پوسٹرز پر مزید درج ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ مودی کے دورے کے اس لئے سخت مخالف ہیں کہ وہ کشمیری لوگوں کے قاتل ہیں۔ان پر یہ بھی درج ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا ارادہ ہے کہ اس علاقے میں آبادی کی تناسب کو تبدیل کر کے مسلمانوں کے کلچر کو ختم کیا جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.