Thursday, 25 April 2024, 07:42:21 pm
کنٹرول لائن کے قریب مقیم لوگوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں:حیدر
February 21, 2021

File Photo

آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ کنٹرول لائن کے قریب مقیم لوگوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور حکومت ان کی تکالیف اورمشکلات میں کمی لانے کے لئے تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

نکیال کے علاقے کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کنٹرو ل لائن کے پار سے فائرنگ کے نتیجے میں شہیدافرادکے بچوں کے لئے فی کس تین ہزارروپے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔آزادکشمیرکے وزیراعظم نے اعلان کیاکہ حکومت Lanjot کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمعرات کو سرکاری طورپریوم شہداء منائے گی ،دوہزارمیں اسی روز بھارتی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے چودہ شہری شہید ہوگئے تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.