Friday, 29 March 2024, 12:18:34 pm
پہلی بارافغان امن عمل درست سمت میں آگےبڑھ رہاہے، وزیراعظم
February 21, 2020

 وزیراعظم عمران خان نے کہاہے یہ پہلاموقع ہے کہ افغان امن عمل درست سمت میں بڑھ رہاہے ۔

بیلجیئم کے چینلVRTکو ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ امریکہ امن اوروہ طالبان کے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے  جبکہ طالبان بھی اب اس کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ اگلا مرحلہ جنگ بندی کا ہو گا جس کے بعد معاہدہ طے پانے کاامکان ہے۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سترہزارپاکستانیوں نے اس جنگ میں اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

انہوں نے اس بات پراطمینان ظاہر کیاکہ ان کے اقتدارکاپہلاسال نائن الیون کے بعد سے پاکستان میں محفوظ ترین سال رہاہے۔

ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ بھارت کا آج مسئلہ یہ ہے کہ وہ نازیوں سے متاثر ہوکرانتہاپسندنظریےپر عمل پیرا ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.