Thursday, 25 April 2024, 10:04:04 pm
پی ایس ایل 5: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو3 وکٹوں سے شکست دے دی
February 21, 2020

رات کراچی میں پاکستان سپرلیگ کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے ہرادیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اووروں میں168رنزبنائے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے مطلوبہ ہدف اٹھارہ اعشاریہ تین اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے محمدحسنین کومیچ کابہترین کھلاڑی قراردیاگیاجنہوں نے چاروکٹیں حاصل کیں۔

آج پاکستان سپرلیگ میں دومیچ کھیلے جائیں گے پہلامیچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور پشاورزلمی کے درمیان کھیلاجائے گا جبکہ دوسرامیچ قذافی سٹیڈیم لاہورمیں لاہورقلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

پہلامیچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن دوبجے جبکہ دوسرامیچ رات سات بجے شروع ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.