Friday, 29 March 2024, 10:46:24 am
پاکستان کی جرمنی میں گھناونےحملوں کی شدید مذمت
February 21, 2020

پاکستان نے جرمنی کے شہر ہناو میں گھناونے حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن کی نتیجے میں کئی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

آج ایک بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان  اس مشکل گھڑی میں جرمنی کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑاہے۔

 ترجمان نے فائرنگ کےواقعہ میں بے گناہ ترک باشندوں کی ہلاکت پر ترکی کی حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا پاکستان کو دنیا کے بہت سے حصوں میں اسلام سے متعلق بڑھتے منفی تاثرت اور نسل کی بنیاد پر نفرت پرگہری تشویش ہے۔

 عائشہ فاروقی نے نفرت پر مبنی نظریات کے مکمل خاتمے اور نفرت پر مبنی جرائم کے اسباب کو دورکرنے کی مربوط کوششوں کےلئے اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان  مسلمانوں کےخلاف نفرت ختم کرنے کی کوششوں اور مذاہب اور تہذیبوں کےدرمیان ہم آہنگی اور مفاہمت کے فروغ کےلئے جرمنی اور تمام حمایتی ملکوں کے ساتھ تعاون کےلئے تیار ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.