Saturday, 20 April 2024, 07:23:03 am
معاون خصوصی اطلاعات کاپاکستان میں کھیلوں کےمقابلوں کی واپسی پرخوشی کااظہار
February 21, 2020

اطلاعات و نشریات کے بارے میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پاکستان میں کھیلوں کے مقابلوں  کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

آج متعدد ٹویٹس میں انہوں نےکہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے روشنیوں کے شہر کو ایک نئی جلا بخشی اور پوری قوم بالخصوص کراچی کے عوام اس پر لطف لمحے پر تحسین کے مستحق ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ یہ ہماری قوم مسلح افواج ،پولیس اور قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کےخلاف بےپناہ قربانیوں اور ثابت قدمی کے ثمرات ہیں کہ ہمارے میدانوں پر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں اور بین الاقوامی شہرت کے حامل کھلاڑی پاکستان آرہےہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.