Thursday, 02 April 2020, 11:18:27 am

مزید خبریں

 
بھارت نےمقبوضہ وادی میں دہشت کی فضا قائم کررکھی ہے:بلال صدیقی
February 21, 2020

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر تحریک مذمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے کہاہے کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں دہشت کی فضا قائم کررکھی ہے تاکہ لوگوں کو اپنی امنگوں اور جذبات کے اظہار سے روکا جاسکے۔

 سرینگر سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجی گھروں میں داخل ہوکر مکینوں کو زدکوب کرتے ہیں اور گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پانچ اگست کے بعد سے مقبوضہ وادی میں سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔