Thursday, 28 March 2024, 09:35:27 pm
پاکستان،بلجیم کے تجارت،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
February 21, 2019

پاکستان اور بیلجیئم نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے آج برسلز میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔مفاہمت کی اس یادداشت پر پاکستان میں تجارت کی ترقی کے ادارے اور بیلجیئم کے تین علاقوں کے تجارت اور سرمایہ کاری کے اداروں نے مشترکہ طور پر دستخط کیے۔یہ پہلا موقع ہے کہ بیلجیئم کے تینوں علاقوں نے کسی بھی ملک کے ساتھ مفاہمت کی کسی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تجارت بڑھ رہی ہے اور گزشتہ سال دوطرفہ تجارت میں پچاس فیصد اضافہ ہوا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.