Friday, 19 April 2024, 01:21:36 pm
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا مکمل اجلاس کل اختتام پذیر ہوگا
February 21, 2019

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا مکمل اجلاس کل اختتام پذیر ہوگا۔ اجلا س میں رقوم کی غیرقانونی منتقلی کی روک تھام سے متعلق اقدامات کاجائزہ لیا جارہا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے، اقوام متحدہ، عالمی بنک اور205 دوسرے اداروں کے آٹھ سو سے زائد حکام مالیاتی نظام کی ساکھ بچانے اور عالمی تحفظ و سلامتی کیلئے تعاون جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کررہے ہیں۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر کل اجلاس کے نتائج کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیں گے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.