Thursday, 28 March 2024, 02:27:14 pm
لسبیلہ میں شدیدبارشوں سے آنے والے سیلاب کے بعدہنگامی حالت نافذ
February 21, 2019

File Photo

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں شدیدبارشوں سے آنے والے سیلاب کے بعدہنگامی حالت نافذکرکے فو ج طلب کرلی گئی ہے۔

لسبیلہ کے ڈپٹی کمشنرکے مطابق ضلع کے ایک گائوں میں پھنسے ہوئے دوسو خاندانوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے لئے امدادی کارروائی جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ شدیدبارشوں اورسیلاب کے باعث علاقے میںMulaarبندبھی ٹوٹ گیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے چارہیلی کاپٹربھی آج امدادی کارروائیوں کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔ادھر بلوچستان کے وزیرداخلہ ضیاء اللہ لانگو نے صوبے کے بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیاء بھی بھجوادی گئی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.