Wednesday, 26 June 2019, 04:36:40 am
بلائنڈ کرکٹ سیریز،پاکستان کا فاتحانہ آغاز
February 21, 2019

 پاکستان نے آج کولمبو میں پاکستان ' سری لنکا بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اکتیس اعشاریہ پانچ اوورز میں دوسو سولہ رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔ سری لنکا کی طرف سے سمن کمارا بیالیس رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ سلوا نے چھبیس رنز بنائے۔جواب میںپاکستان نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر18.3 اورز میں حاصل کرلیا۔بدر منیر چونسٹھ رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ ایوب خان نے پچپن رنز بنائے۔دوسرا ون ڈے کل کولمبو میں کھیلا جائے گا۔