Thursday, 25 April 2024, 10:08:43 am
اقوام متحدہ کاتنازعات سے متاثرہ علاقوں کے بچوں کیلئے مزیدفنڈزکی فراہمی پر زور
February 21, 2019

اقوام متحدہ نے تنازعات سے متاثرہ علاقوں کے بچوں کے لئے مزیدفنڈزکی فراہمی پر زوردیاہے۔

عالمی تعلیم کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گورڈن برائون نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تنازعات زدہ علاقوں میں متاثرہ بچوں کی تعداد تقریباً ساڑھے سات کروڑ ہے اور تین کروڑ سے زائدبے گھرلوگوں اورنوجوان پناہ گزینوں کے لئے مزید فنڈز درکارہیں۔خصوصی نمائندے نے تعلیم کے لئے بین الاقوامی مالیاتی سہولت کے اجراء کابھی اعلان کیا جس سے کم آمدنی والے ان ملکوں میں مقیم سترکروڑبچوں کوفائدہ ہوگاجہاں تعلیم سے محروم اوربے گھربچوں کی زیادہ تعدادمقیم ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.