Friday, 29 March 2024, 03:54:48 pm
پی ڈی ایم عام لوگوں کو اپنے بیانئیے سے متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی،وزیر مواصلات
January 21, 2021

مواصلات کے وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ ملک کے خلاف مذموم عزائم رکھنے کی وجہ سے عام لوگوں کو اپنے بیانیئے سے متاثر کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے جمعرات کے روزاسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئی ہیں کیونکہ عوام نے انہیں گلگت بلتستان انتخابات میں مسترد کردیاہے۔وزیر مواصلات نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو نقصان پہنچانے کیلئے جعلی پلیٹ فارمز استعمال کررہا ہے تاہم یورپی یونین Disinfo Lab نے ان حربوں کے بے نقاب کردیا۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر مادروطن کے خلاف ایک بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں اور پی ڈی ایم جمہوری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے بیانیئے کو فروغ دے رہی ہے۔مراد سعید نے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں ابھی نندن کی گرفتاری میں پاکستان کی کامیابی کو متنازعہ بنانے کی بھی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے رہنمائوں نے اپنے دور حکومت میں ایک وفد بیت المقدس بھیج کر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی بھی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سیاسی جماعتوں کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کی پیشکش کی ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں عطیات دینے والے چالیس ہزار سے زائد اداروں کی فہرست پیش کی تھی جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون ایسا کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عالمی سطح پر ختم نبوت ۖ، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ موثر انداز میں لڑا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.