Friday, 19 April 2024, 03:59:09 pm
پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی مملکت بنانے میں علماء کرام کا مرکزی کردار ہے،وزیراعظم
January 21, 2021

وزیراعظم عمران خان نے امت مسلمہ میں تقسیم اور انتشار پیدا کرنے کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لئے علمائے کرام کے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے جمعرات کے روزاسلام آباد میں علمائے کرام کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی مملکت بنانے میں علمائے کرام کا مرکزی کردار ہے۔فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے مسائل سے نمٹنے میں علما کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ علمائے کرام سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حل میں ان سے رہنمائی حاصل کی جاسکے۔علمائے کرام نے ناموس رسالت اور اسلامو فوبیا کے معاملے پر اقوام متحدہ کے فورم پر ٹھوس موقف اختیار کرنے اور پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ کے جذبات ' احساسات کی حقیقی نمائندگی کرنے پر وزیراعظم کی تعریف کی۔انہوں نے اسرائیل سے متعلق وزیراعظم کے واضح اور دو ٹوک موقف کو بھی سراہا۔علمائے کرام نے ملک کو ریاست مدینہ کے اصولوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے وزیراعظم کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ وہ مدارس کے نصاب کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سمیت مدارس میں بہتری لانے کے لئے حکومت کی کوششوں کے معترف ہیں۔علمائے کرام نے اقلیتوں کے تحفظ کے لئے حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں خود کو محفوظ سمجھتی ہیں لیکن بھارت میں صورتحال اس کے برعکس ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.