Thursday, 25 April 2024, 10:17:07 am
براڈ شیٹ معاملہ،کمیٹی45دن میں اپنا کام مکمل کرے گی،وزیر اطلاعات
January 21, 2021

 وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ براڈشیٹ معاملے کے بارے میں وزیراعظم کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی 45دن کے اندر اپنا کام مکمل کریگی۔انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں اطلاعات ونشریات کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری سے معاملے کے حوالے سے تمام سوالوں کا جواب مل جائیگا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ قوم کو اس بارے میں پوری تفصیل جاننے کا حق حاصل ہے۔

ادھر وزیر اطلاعات ونشریات نے آج رات ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ براڈشیٹ کیس میں انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.