Tuesday, 23 April 2024, 08:55:12 pm
اقتصادی اشاریے نمایاں بہتری ظاہر،برآمدی شعبہ ترقی کی جانب گامزن ہے ،وزیرمنصوبہ بندی
January 21, 2021

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ معاشی اشاریے نمایاں بہتری ظاہر کررہے ہیں ' بالخصوص بڑے پیمانے پر ہونے والی صنعت کاری میں گزشتہ سال نومبر کے دوران مجموعی طور پر پندرہ فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد میں وزیر بجلی عمر ایوب اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بجلی تابش گوہر کے ہمراہ اسد عمرنے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ میں سے دس برآمدی شعبے مجموعی طور پر ملک کی معیشت میں بہتری ظاہر کررہے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہاکہ حکومت بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں ایک روپے پچانوے پیسے اضافہ کرنے پر مجبور ہے جبکہ فی یونٹ کی قیمت میں دو روپے اٹھارہ پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔انہوں نے کہابوجھ کی وجہ سے 2023 ء کے آخر تک Capacity چارجز ایک ہزار چارسو پچپن ارب روپے تک پہنچ جائیں گے'اس کا سبب ماضی کی حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں۔عمر ایوب نے کہا معیشت کی مشکل صورتحال کے باوجود حکومت نے بجلی کے شعبے کو چارسو تہتر ارب روپے کی سبسڈی دی جبکہ عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تقسیم کے نظام کے شعبے میں تہتر ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔تابش گوہر نے کہاکہ حکومت نے توانائی کے شعبے پرمالی بوجھ کم کرنے کیلئے آئی پی پیز سے نئے معاہدے کیے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.