Wednesday, 17 April 2024, 01:13:26 am
کینیا کی بحریہ کے کمانڈر،امیر البحر کا بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
January 21, 2020

کینیا  کی بحریہ کے کمانڈر نے  منگل کے روز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔

 ملاقا ت میں بحری تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 معزز مہمان کو علاقائی بحری سلامتی کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف سے آگاہ کیاگیا۔

کینیا کی بحریہ کے کمانڈر نے Mombasa میں پاک بحریہ کی جانب سے طبی کیمپ کے قیام کو سراہا۔

معزز مہمان کو آمد پر سلامی پیش کی گئی ، انہوں نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کینیا کی بحریہ کے کمانڈر کے دورے سے دونوں ملکوں خصوصاً بحریہ کے درمیان دو طرفہ تعاون کوفروغ ملے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.